کولمبیا : طیارہ حادثے میں سات افراد ہلاک

کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا جس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔

بوگوتا، 16 ستمبر ( یواین آئی) کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا جس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ احکام نے یہ اطلاع دی۔مقامی میڈيا کے مطابق گزشتہ روز پوپایان سے لوپیز کے لئے پرواز بھرنےوالا پائپر پی اے-31-350 طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکارہو گیا ۔ پوپایان کے میئر سیسر گومیزنے بتایا کہ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے ۔