متا بنرجی نے آندھرا پردیش میں کشتی حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا

 

مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آندھرا پردیش کی گوداوری ندی میں اتوار کو ہوئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کولکتہ، 15 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آندھرا پردیش کی گوداوری ندی میں اتوار کو ہوئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

محترمہ بنرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’آندھرا پردیش کے گوداوری کشتی حادثہ میں لوگوں کے مارے جانے پر انہیں گہرادکھ ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ لوگوں کے جلد محفوظ ملنے کی خدا سے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی پٹنم منڈل کے کجولورو گاؤں میں اتوار کو ایک مسافر کشتی کے گوداوری ندی میں پلٹ جانے سے 35 سے زیادہ مسافروں کے ڈوبنے کے خدشات ہیں۔ اس کشتی میں 62 افراد سوار تھے۔