ریٹائرمنٹ دھونی کا ذاتی فیصلہ ہوگا: وراٹ

دھرم شالہ، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا تجربہ ہمیشہ ٹیم انڈیا کے کام آئے گا اور کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔
وراٹ نے کہا کہ اگلے چند برسوں میں بین الاقوامی ایونٹس بھی ہیں. ان کے مطابق ہی سوچیں گے. قابل ذکر ہے کہ ہندستان جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی -20 سیریز کا پہلا میچ اتوار کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وراٹ نے کہا کہ جب بھی وقت آیا ہے ،اسوقت دھونی نے خود کو ثابت کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔
ہندوستانی کپتان نے کہا کہ 2020 میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے مضبوط ٹیم تیار ہوگی۔